ابنا: اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے چالیس ممالک سے ترک ایٹمی اسلحہ اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے شعبے کے پچاس سے زائد ماہرین اور بعض ممالک کے وزارت خارجہ کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ تہران میں ہونے والی بین الاقوامی ترک اسلحہ کانفرنس میں ترک اسلحہ، مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، مہلک ہتھیاروں کے خطرناک نتائج اور دنیا کو مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلی ترک اسلحہ کانفرنس اپریل دو ہزار دس میں تہران میں منعقد ہوئی تھی جس کا عنوان تھا " ایٹمی توانائی سب کے لیے، ایٹمی ہتھیار کسی کے لیے نہیں" اس کانفرنس میں دنیا کے تقریبا ستر ممالک سے ماہرین اور حکام نے شرکت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز